Monday, September 16, 2024

حیدر آباد ، پختون تحفظ موومنٹ کا نقیب اللہ قتل کیس میں انصاف کیلئے احتجاج

حیدر آباد ، پختون تحفظ موومنٹ کا نقیب اللہ قتل کیس میں انصاف کیلئے احتجاج
March 26, 2018

حیدر آباد ( 92 نیوز )  حیدرآباد  میں پختون تحفظ موومنٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں انصاف کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ  کیا۔

مظاہرین نے راؤ انوار کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ نقیب اللہ کے قاتلوں کو سزا دینے کے بجائے مقتول کے ورثاء کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

مظاہرین نے سابق ایس ایس پی ملیر اور کیس کے مرکزی کردار راؤ انوار کو پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔