Friday, May 10, 2024

حیدر آباد میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ، عوام پریشان

حیدر آباد میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ، عوام پریشان
December 17, 2019
حیدر آباد ( 92 نیوز) حیدر آبا د میں سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا، جس کی وجہ سے خواتین کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حیدرآباد میں سردی کیا بڑھی گیس کی لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں بھی مزید اضافہ کردیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں، گیس نہ ہونے کے باعث خواتین لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہوگئی ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ مجبوراً لکڑیوں پر کھانا پکاتی ہیں، لکڑیوں سے اٹھنے والا دھواں آنکھوں کو بھی شدید متاثر کررہا ہے۔ سرد موسم میں گیس پریشر میں کمی سے خواتین پہلے ہی پریشان تھیں کہ اب طویل گیس لوڈشیڈنگ نے انہیں مزید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔