Friday, May 17, 2024

حیدر آباد میں گھروں میں کئی کئی فٹ پانی موجود،عوام پریشان

حیدر آباد میں گھروں میں کئی کئی فٹ پانی موجود،عوام پریشان
July 31, 2019
حیدرآباد ( 92 نیوز) حیدرآباد میں تاحال  گھروں میں بارش کا کئی کئی فٹ پانی موجود ہے ، انتظامیہ کی طرف سےبارش کے پانی کی نکاسی کےلیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے،صورتحال ابترہونے پر علاقہ مکین نقل مکانی پرمجبورہوگئے ۔ بارش تھمے کئی گھنٹے گزر گئے ، حیدرآبادکے بیشترعلاقےتاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں،،گھروں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونےپر مکین نقل مکانی پرمجبورہوگئے۔ واسا اور بلدیہ کےملازمین غائب ہیں جب کہ علاقہ مکین خود تیار کردہ کشتیوں کے ذریعے اہلخانہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں،لطیف آباد یونٹ نمبردو میں پانی جمع ہونے سے کارڈیو اسپتال میں آنے والے مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔ مہر علی ہاؤسنگ سوسائٹی ، عالم ٹاؤن، جناح کالونی، قاسم آباد، نورانی بستی ، لیاقت کالونی، پریٹ آباد، پھلیلی سمیت دیگر علاقوں میں صورتحال انتہائی ابترہوچکی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سےبارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے۔ شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی بھی غائب  ہے ج کہ کاروبار زندگی مکمل طورپر مفلوج ہوکررہ گیا۔گندے پانی کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹنے کے خدشات بھی سراٹھانے لگے ہیں۔