Friday, March 29, 2024

حیدر آباد میں ویکسینیٹرز کی مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری

حیدر آباد میں ویکسینیٹرز کی مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری
July 1, 2020

حیدر آباد ( 92 نیوز) حیدر آباد  میں ویکسینیٹرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال 20 ویں روز بھی جاری ہے، مسلسل ہڑتال کی وجہ سے ہزاروں خواتین اور بچے حفاظتی ٹیکے لگنے سے محروم ہوگئے ہیں۔

ویکسینیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی سروس اسٹرکچر کی بحالی کے لئے ہڑتال 20 ویں روز بھی جاری ہے، ویکسینیٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے ہزاروں حاملہ خواتین اور بچے حفاظتی ٹیکے لگنے سے محروم ہوگئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ مختلف اسپتالوں کے چکر لگا رہے ہیں لیکن ویکسینیٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے ان کے بچے حفاظتی ٹیکوں سے محروم ہیں۔

حیدرآباد کے حفاظتی مراکز میں روزانہ کی بنیاد پر 8 ہزار بچوں اور حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے تھے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ویکسینیٹرز کے مطالبات اپنی جگہ لیکن بچوں اور خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگا کر ان کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔