Friday, April 26, 2024

حیدر آباد میں مرغی کا گوشت 400 روپے فی کلو تک بکنے لگا

حیدر آباد میں مرغی کا گوشت 400 روپے فی کلو تک بکنے لگا
May 28, 2020

حیدر آباد( 92 نیوز) حیدر آباد  میں بھی  مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے ،  مرغی کی فی کلو قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی ،  مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

حیدرآباد میں اشیائے خوردونوش کے بعد اب مرغی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں، دو روز کے دوران مرغی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے تک کا من مانا اضافہ کردیا گیا ہے، مرغی کی فی کلو قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مرغی بھی اب غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے، شہری کہتے ہیں کہ مرغی کی قیمت روز بروز بڑھ رہی ہے لیکن کوئی نوٹس لینے والا ہی نہیں ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمت کا نوٹس لیا جائے۔