Saturday, April 20, 2024

حیدر آباد میں قتل ہونیوالی صبا شاہ کیس کا معمہ حل

حیدر آباد  میں قتل ہونیوالی صبا شاہ کیس کا معمہ حل
December 12, 2018
حیدر آباد ( 92 نیوز) حیدرآباد میں قتل ہونے والی 16 سالہ لڑکی صبا شاہ کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ حیدرآباد میں 6 دسمبر کو ٹنڈو یوسف تھانہ کی حدودمیں  گلشن رئیس سے پھلیلی کی رہائشی 16 سالہ لڑکی صبا شاہ کی بوری بند لاش برآمد ہوئی تھی جسے پولیس نے تحویل میں لے کر شناخت کے لئے سول اسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا تھا ۔ پانچ روز بعد پولیس نے لڑکی کے قتل میں اس کے محلے دار لڑکے اسد قریشی کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملزم نےلڑکی کےقتل کااعتراف بھی کرلیا ، پولیس کے مطابق مقتولہ اور ملزم پڑوسی تھے اور دونوں کے مابین تین ماہ سے تعلقات تھے۔