Friday, April 26, 2024

حیدر آباد میں حادثے کے بعد ٹرینوں کا شیڈول تاحال متاثر

حیدر آباد میں حادثے کے بعد ٹرینوں کا شیڈول تاحال متاثر
June 23, 2019
کراچی ( 92 نیوز) حیدر آباد میں ٹرینوں کے حادثے کےبعد ریلوے کا شیڈول معمول پر نہیں آسکا،اج بھی  کراچی سے اندرون  ملک جانے اور آنے والی کئی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔ ٹرینوں کی آمدورفت کاشیڈول آج بھی متاثر ہے ،  کراچی اندرون ملک جانے والی اورآنے والی ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کاشکار ہیں جب کہ  کراچی کینٹ اسٹیشن پر مسافر پریشان بیٹھے ہیں جن کا کہنا ہے کہ   ایک توٹرینیں وقت پر نہیں آ جارہی اور کوئی رہنمائی کرنے اور درست وقت بتانے والا بھی نہیں ہے۔ کراچی ایکسپریس،قراقرم ایکسپریس،ملت ایکسپریس چھ سے آٹھ گھنٹے تاخیر کاشکار ہیں ، علامہ اقبال ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس بھی تاخیر کا شکار ہیں۔