Sunday, May 12, 2024

حیدر آباد میں بھی تیل و گیس کے ذخائر دریافت

حیدر آباد میں بھی تیل و گیس کے ذخائر دریافت
February 2, 2021

اسلام آباد (ویب ڈیسک)حیدر آباد سے بھی تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لئے گئے ، ذخائر آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل) نے دریافت کئے ۔

او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق  او جی ڈی سی ایل ایکسپلوریٹری کنواں سیال ون ، حیدر آباد سے گیس کے ذخائر دریافت کرنے گئے تھے ، او جی ڈی سی ایل اس دریافت میں بطور آپریٹر 95 فیصد حصہ دار ہے ۔

ترجمان کے مطابق تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے کیلئے 2442 میٹر تک کھدائی کی گئی ۔ واضھ رہے کہ گزشتہ دسمبر میں او جی ڈی سی ایل نےخیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے تھے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق سیاب ون ویل سے 1.6 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہو گی، سیاب ون ویل سے 12 بیرل کنڈنسیٹ یومیہ حاصل ہوگا ۔ ترجمان کے مطابق ایک اور زون ہنگو لمشیوال سے 4.18ایم ایم سی ایف ڈی گیس ،32 بیرل تیل حاصل ہوگا۔