Thursday, May 9, 2024

حیدر آباد میں بارش کے بعد بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا

حیدر آباد میں بارش کے بعد بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا
August 8, 2020

حیدر آباد ( 92 نیوز) حیدر آباد  میں بارش کے بعد بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، جمعرات کے روز ہونے والی بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں معطل ہونے والی بجلی تیسرے روز بعد بھی بحال نہ ہوسکی۔

حیدر آباد  میں بارش نے حیسکو کے تمام دعووں کی قلعی کھول دی ،  شہر میں جمعرات کے روز بارش کے دوران معطل ہونے والی بجلی تاحال مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہے ۔حالی روڈ، ریلوے کالونی، قاسم آباد، لطیف آباد اور شہر کے متعدد علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں. جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایت کے باوجود حیسکو حکام بجلی بحالی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کررہے، بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔

شہریوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حیدرآباد میں بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے کر غفلت کے مرتکب حیسکو افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔