Friday, April 26, 2024

حیدر آباد میں انتظامیہ کی نا اہلی سے سیوریج کا پانی سڑکوں ، گلیوں میں جمع ہوگیا

حیدر آباد میں انتظامیہ کی نا اہلی سے سیوریج کا پانی سڑکوں ، گلیوں میں جمع ہوگیا
July 13, 2020

حیدر آباد ( 92 نیوز) حیدر آباد کے علاقے لیاقت کالونی میں نالوں کی صفائی نہ کرائے جانے کی وجہ سے سیوریج کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

حیدرآباد میں بارشیں تو نہ ہوئیں لیکن بلدیہ، واسا اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی نے شہریوں کو مشکلات میں ضرور ڈال دیا ہے، نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے لیاقت کالونی میں سیوریج کا پانی گلیوں اور سڑکوں میں جمع ہے، علاقے میں گندا پانی جمع ہونے سے مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مکین کہتے ہیں کہ جب بھی پھلیلی نہر میں پانی کی سطح بڑھتی ہے علاقے میں نکاسی آب کا مسئلہ گھمبیر ہوجاتا ہے، انتظامیہ کی توجہ کئی مرتبہ اس جانب مبذول کرائی گئی لیکن کوئی حل نہیں نکالا گیا۔

سیوریج کا پانی کئی مکانات میں بھی داخل ہوگیا ہے، مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔