Tuesday, April 16, 2024

حیدر آباد میں آٹے کے بعد روٹی کی قیمت بھی بڑھ گئی

حیدر آباد میں آٹے کے بعد روٹی کی قیمت بھی بڑھ گئی
July 28, 2020

حیدر آباد ( 92 نیوز) حیدر آباد میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے، 12 روپے میں ملنے والا نان 3 روپے اضافے کے بعد 15 روپے کا ہوگیا ہے۔

حیدرآباد میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، 12 روپے میں ملنے والا نان 3 روپے اضافے کے بعد 15 روپے اور 8 روپے والی چپاتی 12 روپے کی کردی گئی ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ اب روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کے لئے روٹی کھانا بھی مشکل بنا دیا ہے۔

نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے وہ روٹی کی قیمت بڑھانے پر مجبور ہیں۔

 شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حیدرآباد میں گندم کے بحران پر قابو پایا جائے اور روٹی کی قیمت کو فوری کم کرایا جائے۔