Tuesday, May 21, 2024

حیدر آباد میں آٹے کی فی کلو قیمت 8روپے تک بڑھ گئی

حیدر آباد میں آٹے کی فی کلو قیمت 8روپے تک بڑھ گئی
October 21, 2019
حیدر آباد ( 92 نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسے  عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، حیدر آباد میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 8 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کا پیچھا چھوڑنے کو تیار ہی نہیں ہے، حیدرآباد میں اب آٹے کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے، ایک ماہ قبل تک 4 سو روپے میں 10 کلو آٹا دستیاب تھا جس کی قیمت بڑھ کر 520 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ چکی مالکان آٹا مہنگا ہونے کی وجہ مارکیٹ میں گندم کی بلیک میں فروخت کو قرار دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گندم کی ایک بوری بیالیس سو کی مل رہی ہے اور وہ آٹا مہنگا فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کا مطالبہ ہے کہ سندھ حکومت گندم کی بلیک میں فروخت کا نوٹس لے اور آٹے کی پرانی قیمت بحال کی جائے۔