Thursday, April 25, 2024

حیدر آباد، موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی تھادل مشروب کی فروخت شروع

حیدر آباد، موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی تھادل مشروب کی فروخت شروع
April 13, 2015
حیدرآباد (ویب ڈیسک)  گرمی کے ستائے افراد کے لئے حیدرآباد کی شاہراہوں پر تھادل کا ٹھنڈا مشروب آگیا۔ مشروب تیار کرنے والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تھادل کا استعمال گرمی کا توڑ ہے۔ موسم گرما میں پیاس کی شدت بڑھ جاتی ہے اور ٹھنڈا ٹھنڈا پانی پینے کو دل کرتا ہے۔ گرم لو چل رہی ہو تو پھر مشروب ہی آخری حل رہ جاتا ہے۔  گرمی شروع ہوتے ہی حیدرآباد کی شاہراہوں پر جابجا تھادل کی فروخت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ شہری بھی گرمی میں تسکین کیلئے تھادل کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔ تھادل کی تیاری میں بادام، پستہ، خشخاش، چار مغز، کالی مرچ سمیت مختلف اجزا استعمال کئے جاتے ہیں جو گرمی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ غذائی کمی بھی پوری کرتے ہیں۔ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول خوش ذائقہ تھادل جہاں گرمی میں بے حد مفید ہے وہیں بہت سے افراد کا ذریعہ روزگار بھی ہے۔