Tuesday, May 21, 2024

حیدر آباد سے گرفتار 2 ملزموں نے چینی باشندے کے قتل کا اعتراف کر لیا

حیدر آباد سے گرفتار 2 ملزموں نے چینی باشندے کے قتل کا اعتراف کر لیا
May 6, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں چینی باشندے کے قتل کی گتھی سلجھ گئی ۔ حیدر آباد سے گرفتار دو ملزموں نے چینی باشندے کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ملزموں نے 5 فروری کو کلفٹن میں چینی باشندے کو قتل کیا۔ ملزمان ثاقب احمد اور ریحان ہاشم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے لیے چینی باشندے چن زو کو قتل کیا تھا ۔ چن زو ایک شپنگ کمپنی کا افسرتھا۔ پولیس نے کالعدم تنظیم کے دونوں  ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جس پرعدالت نےان کو 10مئی تک جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا۔