Friday, May 10, 2024

حیدر آباد سمیت سندھ کے مراکز صحت میں ایمبولینسز کا فقدان

حیدر آباد سمیت سندھ کے مراکز صحت میں ایمبولینسز کا فقدان
January 15, 2020
حیدر آباد ( 92 نیوز) حیدر آباد ریجن سمیت سندھ کے صحت مراکز میں ایمبولینسز کا فقدان ہے ، سندھ بھر کے  111 صحت مراکز کی  35 ایمبولینسز ناکارہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سندھ کے صحت مراکز میں ایمبولینسوں کا پہلے ہی فقدان ہے محکمہ صحت سندھ کے تعاون سے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کرنے والے  ایک نجی ادارے کے مطابق محکمہ صحت سندھ کو ایمبولینسوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ ایک رپورٹ میں سندھ بھر میں 142 میں سے 35 ایمبولینسوں کے ناکارہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، رپورٹ کے مطابق صرف 10 ایمبولنسیں ایسی ہیں جنہیں دوبارہ مرمت کے بعد قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے۔ انٹیگریٹڈ ہیلتھ سروسز کے ہیڈ آف آپریشنز طاہر عباسی کے مطابق  حیدرآباد ریجن میں 37، لاڑکانہ 42 اور شہید بے نظیرآباد ریجن میں صرف 22 ایمبولینسز کارآمد ہیں۔  آئی ایچ ایس کے مطابق اس وقت بھی 30 سے زائد ایمبولینسز کی ضرورت ہے  تاکہ مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔