Friday, April 26, 2024

حیدر آباد : حسین آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 3 ٹارگٹ کلر ہلاک

حیدر آباد : حسین آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 3 ٹارگٹ کلر ہلاک
November 2, 2016
حیدرآباد (92نیوز) حیدرآباد میں پولیس مقابلے کے دوران تین ٹارگٹ کلر ہلاک ہو گئے۔ تینوں ٹارگٹ کلرز کا تعلق کراچی سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں مارے گئے ٹارگٹ کلرز کی شناخت نجیب اکبر منصوری، عرفان عرف لڈو اور ہمایوں عرف قینچی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ٹارگٹ کلرز کایہ گروہ کراچی میں ٹریفک وارڈنز سمیت درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا جبکہ اسٹریٹ کرائم اور بنک ڈکیتیاں بھی کرتا رہا۔ پولیس کے مطابق نجیب اکبر منصوری نے پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی وارداتیں کی ہیں۔