Wednesday, May 8, 2024

حیدر آباد ،جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری

حیدر آباد ،جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری
August 11, 2020

حیدر آباد ( 92 نیوز) ملک کے دیگر شہروں کی طرح حیدر آباد میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں لگے اسٹالوں پر سبز ہلالی پرچم، جھنڈیوں اور بیجز کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

حیدر آباد  میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شہر کے مختلف مقامات پر لگائے گئے اسٹالز سے شہری خریداری میں مصروف ہیں، بڑوں کے ساتھ بچے بھی جھنڈے، جھنڈیاں، بیجز اور سجاوٹ کا دیگر سامان خرید رہے ہیں۔

حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہر شخص کی خواہش ہے کہ وہ جشن آزادی بھرپور انداز سے منائے۔

جشن آزادی کے سلسلے میں عوام کا جوش و خروش قابل دید ہے، حیدرآباد کے شہریوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ جشن آزادی شایان شاں اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے۔