Sunday, September 8, 2024

حیدر آباد ، 6 سالہ بچی عرمش کے قتل کا مقدمہ بی سیکشن تھانے میں درج

حیدر آباد ، 6 سالہ بچی عرمش کے قتل کا مقدمہ بی سیکشن تھانے میں درج
September 28, 2018
حیدر آباد (92 نیوز) لطیف آباد نمبر 10 میں 6 سالہ بچی عرمش کے قتل کا مقدمہ بی سیکشن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ عرمش کی لاش گذشتہ روز پلاسٹک بیگ سے برآمد ہوئی تھی۔ 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی ۔ بچی کی لاش پھینکنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون پلاسٹک کے تھیلے میں بچی کی لاش پھینک رہی ہے۔ پولیس نے بچی کی دادی اور دادا سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچی کی لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں ایسے شواہد نہیں ملے ہیں کہ بچی کو تشدد یا جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔