Saturday, April 27, 2024

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق
April 11, 2020
پشاور (92 نیوز) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، پروفیسر ڈاکٹرجاوید کو آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔ ملتان کے نشتر اسپتال میں کورونا کے شبہ میں 23 افراد زیرعلاج ہیں۔ پشاور میں ایک اور مسیحا کورونا کی لپیٹ میں آ گیا، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی۔ اسپتال ذرائع کےمطابق پروفیسر ڈاکٹر جاوید کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے، ڈاکٹر جاوید ای این ٹی او پی ڈی میں مریضوں کو دیکھتے رہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور ، ڈاکٹر ، کورونا وائرس ، تصدیق ، 92 نیوز ادھر ملتان کے نشتر اسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں 23 افراد زیر آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 11 مریضوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، تمام مریضوں کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، زیر علاج 21 مریضوں کا تعلق ملتان جبکہ ایک ایک مریض مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان سے ہے۔