Tuesday, April 16, 2024

حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
April 21, 2020
لاہور (92 نیوز) مصور پاکستان، شاعرمشرق، حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا بیاسی واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ بیسویں صدی کے معروف شاعر، مصنف، قانون دان اور پاکستان کا خواب دیکھنے والے علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا آج یوم وفات ہے۔ عظیم فلسفی شاعر، حکیم الامت علامہ محمد اقبال تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ آپ نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں جذبہ خودی اور مسلمانوں کے لئے الگ ملک کی اہمیت کا شعور پیدا کیا۔ علامہ اقبال رحمہ اللہ تعالیٰ نے اردو اور فارسی میں بیک وقت شاعری کی۔ ان کے مشہور مجموعہ کلام میں پیام مشرق، زبور عجم، بانگ درا، بال جبریل، ضرب کلیم شامل ہیں۔ آپ کے مجموعہ کلام شکوہ اور جواب شکوہ نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑے۔ بحیثیت سیاستدان آپ کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے جو آپ نے 1930 میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ حکیم الامت 21 اپریل 1938 کو خالق  حقیقی سےملے۔ وہ بادشاہی مسجد کے پہلو میں آسودہ خاک ہیں۔