Friday, May 10, 2024

حکومتی یقین دہانی کےباوجود صنعتوں کو گیس کی فراہمی بلاتعطل نہ ہو سکی

حکومتی یقین دہانی کےباوجود صنعتوں کو گیس کی فراہمی بلاتعطل نہ ہو سکی
January 15, 2020
کراچی ( 92 نیوز) ملک میں گیس کا بحران ہے ، حکومتی یقین دہانی  کے باوجود صنعتوں کوگیس کی فراہمی معمول کے مطابق بحال نہ ہو سکی جس کے باعث صعنتوں میں پیداوار کا  عمل متاثر ہے ، سی این جی سیکٹر بھی گیس بندش سے متاثر ہے۔ سردیوں میں گیس کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے  جس کے باعث  گھریلو صارفین پریشان  ہیں تو صنعتکار بھی مسائل کا شکار ہیں ۔ صنعتکاروں کے مطابق حکومت کی بار بار حکومتی یقین دہانی  کے باوجود گیس کی بلا تعطل فراہمی ممکن نہ ہوسکی۔ گیس کی عدم فراہمی سے ایکسپورٹ آرڈرز کی بر وقت تکمیل بھی خطرے میں پڑ گئی  ہے، جس کی وجہ سے  اربوں روپے ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ دوروز قبل صنعتکاروں نے گیس نہ ملنے کے خلاف سوئی سدرن کے دفتر کے باہر احتجاج بھی کیا اسکے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے۔