Friday, April 19, 2024

حکومتی کمیٹی کا نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹس میڈیکل بورڈ کو بھجوانے کا فیصلہ

حکومتی کمیٹی کا نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹس میڈیکل بورڈ کو بھجوانے کا فیصلہ
February 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے حوالے سے حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹس میڈیکل بورڈ کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومتی کمیٹی نے میڈیکل بورڈ کو تین روز میں سفارشات بھیجنے کی ہدایت کردی، راجہ بشارت کہتے ہیں ضمانت میں توسیع کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں کیا جائیگا۔ عطاء اللہ تارڑ کہتے ہیں کہ نواز شریف کے 2 اسٹنٹس کام نہیں کر رہے، ہارٹ پروسیجر میں گردے بھی متاثر ہوئے، بورڈ سے مثبت جواب کی امید ہے۔