Tuesday, April 23, 2024

حکومتی کمیٹی اور مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس ، مل کر چلنے پر اتفاق

حکومتی کمیٹی اور مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس ، مل کر چلنے پر اتفاق
February 10, 2020
لاہور ( 92 نیوز) حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور مسلم لیگ ق کے درمیان مذکراتی اجلاس ہوا جس میں معاملات کو حل کر کے مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا ۔  حکومت کی جانب سے گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر دفاع ، اسد عمر اور شفقت محمود جبکہ ق لیگ کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی ، مونس الٰہی ، طارق بشیر چیمہ اور کامل علی آغا نے شرکت کی ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ  ہم نے مل بیٹھ کر سب معاملات کو حل کرلیا ہے ، چاہتے ہیں اتحاد ایسے ہی چلتا رہے اور آئندہ الیکشن بھی ایسے ہی مل کر لڑیں  لیکن جو تبدیلی آئی ہے اس کے اثرات نچلی سطح تک منتقل  ہونے چاہئیں ۔ پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ آج کی ملاقات مین  یہ فیصلہ ہوا ہے کہ مل جل کر مشاورت کے ساتھ تمام مسائل حل کریں گے،جو معاملات آئے ہیں ان پر بات ہوئی ہے اور سب کے حل پر بات ہوئی ہےہماری ہر مسئلے پر کھل کر بات چیت ہوئی ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ  کچھ معمولی معمولی باتیں تھیں جن کو بات چیت کے ذریعے حل کر لیا ہے ، چھوٹی چھوٹی باتیں جس پر لوگوں نے غلط فہمیاں پیدا کر دی تھیں۔ اس سے قبل جہانگیر ترین کو مذاکراتی ٹیم سے نکالے جانے پر  مذاکراتی عمل کو بریک لگ گئی تھی اور مسلم لیگ ق کی جانب سےسخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا۔