Wednesday, April 24, 2024

حکومتی پالیسیاں ملکی صنعت کا پہیہ جام  اور کسانوں کو دیوالیہ کرنے والی ہیں : پرویز الہیٰ

حکومتی پالیسیاں ملکی صنعت کا پہیہ جام  اور کسانوں کو دیوالیہ کرنے والی ہیں : پرویز الہیٰ
October 17, 2015
قصور(92نیوز)پرویزالہیٰ کا کہنا ہے موجودہ حکومت کی پالیسیاں ملکی صنعت کا پہیہ جام کرنے اور کسانوں کو دیوالیہ کرنے والی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پرویزالہیٰ نے قصور کے علاقے الہٰ آباد میں کسان اتحاد کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومتی پالیسیوں سے کسانوں کے کھیت ویران ہو رہے ہیں، دانش سکول،سستی روٹی اور آشیانہ پروگرام صرف لفظوں تک محدود رہے،نندی پور پاور پراجیکٹ میں حکومت نے بڑی کرپشن کی ، قصور کی شوگر ملوں نے کسانوں کی ڈیڑھ ارب روپے کی ادائیگیاں روک رکھی ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا ہے اگر مسلم لیگ ق کو دوبارہ موقع ملا تو میٹرک کی بجائے بی اے تک تعلیم مفت کر دیں گے۔