Friday, April 26, 2024

حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اپوزیشن کے غیر آئینی مطالبات تسلیم نہ کرنیکا فیصلہ

حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اپوزیشن کے غیر آئینی مطالبات تسلیم نہ کرنیکا فیصلہ
November 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اپوزیشن کا کوئی غیر آئینی مطالبہ تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے استعفے اور نئے انتخابا ت کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آزادی مارچ سے حکومتی پالیسی پر حکومتی اراکان کو اعتماد میں لیا گیا، اپوزیشن کا کوئی غیرآئینی مطالبہ تسلیم نہ کیے جانے پراتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پارلیمانی کمیٹی تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے مریم نواز کی ضمانت اور ممکنہ ڈیل کے بارے میں سوالات کئے گئے، وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے ساتھ ڈیل کی سختی سے تردید کردی، اجلاس میں ایک مرتبہ پھر این آر او نہ دینے کا بیانیہ دے دیا۔ آزادی مارچ کے شرکا سے اتفام و تفہیم اور مذاکرات سے معاملات حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کو مکمل اختیار دے دیا اورحکومتی مذاکراتی کمیٹی کی کوششوں کو سہراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اراکین اور عہدیدار حکومتی بیانیے کو موثر انداز میں ٹاک شوز اور عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ تحریک انصاف پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے حق میں قرارداد منظورکی گئی، قرارداد میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا گیا۔