Saturday, April 20, 2024

حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، چیئرمین سینیٹ سے متعلق حمایت کی درخواست

حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، چیئرمین سینیٹ سے متعلق حمایت کی درخواست
July 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) حکومت چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بچانے کے لئے متحرک ہو گئی ، جام کمال کی سربراہی میں  حکومتی وفد  نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور چیئرمین سینیٹ سے متعلق حمایت کی درخواست کی ۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ مولانا کا وسیع تجربہ ہے وہ مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،  امید ہے وہ مثبت کردار ادا کریں گے ۔ جام کمال نے مزید کہا کہ صادق سنجرانی کا تعلق میری جماعت ہے ، اسی لئے  ان کی حمایت  کیلئے آئے ہیں ، مولانا ہماری طرف سے بھی اپوزیشن سے بات کریں تو قباحت نہیں، اپوزیشن مثبت اقدام کرے تو حکومت بھی کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفد کے تمام افراد کو خوش آمدید کہتا ہوں،چیئرمین سینیٹ کیخلاف فیصلہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے کیا، حکومتی وفد کا آنا ہی کافی نہیں ،حکومت کو اور تجاویز پر بھی غور کرنا ہو گا۔