Sunday, May 12, 2024

حکومتی وفد نے خالد مقبول صدیقی کو منالیا، استعفیٰ منظور نہ کرنیکا فیصلہ

حکومتی وفد نے خالد مقبول صدیقی کو منالیا، استعفیٰ منظور نہ کرنیکا فیصلہ
January 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان برف پگھلنے لگی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے خالد مقبول صدیقی کو منالیا، ،حکومت نے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد میں ایم کیوایم کا وفد ملاقات کے لیے جہانگیر ترین کے گھر پہنچا، پرویز خٹک بھی ملاقات میں موجود تھے، حکومتی اتحاد میں واپسی اور کراچی پیکیج پر تفصیلی بات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق بہت جلد خالد مقبول صدیقی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی وفود کے درمیان آئندہ ملاقات بدھ کو ہوگی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کے ساتھ کئی ایشوز حل کرلئے ہیں، آئندہ ہفتے اہم پیش رفت کا امکان ہے۔