Tuesday, April 30, 2024

حکومتی وزراء پیپلزپارٹی قیادت سے رابطے کر رہے ہیں ، نبیل گبول کا دعویٰ

حکومتی وزراء پیپلزپارٹی قیادت سے رابطے کر رہے ہیں ، نبیل گبول کا دعویٰ
December 28, 2020

کراچی (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی وزراء پپیلزپارٹی کی قیادت سے رابطے کر رہے ہیں ۔

نبیل گبول نے 92 نیوز کے پروگرام ’’ ہو کیا رہا ہے ‘‘ میں گفتگو کرتے وہئے  کہا کہ حکومتی وزراء پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطے کر رہے ہیں ،  آج ہی دو وزراء نے  پارٹی قیادت سے ملاقات کے لئے وقت مانگا ہے اور کل اسلام آباد میں  پارٹی قیادت سے ملاقات کریں گے ۔

نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ  رابطہ کرنے والوں میں ایک وزیر کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی اور دوسری کا تعلق حکومتی اتحادی جماعت سے ہے ، فی الوقت نام نہیں بتا سکتا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پریشان نہیں تو وزراء بیان بازی کیوں  کر رہے ہیں ۔