Friday, March 29, 2024

حکومتی وزرا کیخلاف تحقیقات ہو رہی ہیں ، گرفتار کیوں نہیں کیاجارہا ،قمر زمان کائرہ

حکومتی وزرا کیخلاف تحقیقات ہو رہی ہیں ، گرفتار کیوں نہیں کیاجارہا ،قمر زمان کائرہ
December 17, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزرا کے خلاف بھی تحقیقات چل رہی ہیں انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا۔ قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ  تحقیقات میں شفافیت نہیں ، فیصلے عوام کو کرنے چاہئیں ، زرداری نے جمہوری طریقے سے حکومت آنے کی بات کی تو کیا غلط کہا ۔ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھ اکہ  ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں ہے ، حضوراپنی طرف بھی دھیان کرلیں ، دوسروں کوبراکہنابہت آسان ہے ، ہم نےریلیف نہیں مانگا ، ہمیں ماضی سے سیکھنا چاہئے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی سے20،30 سال پہلےکےحساب پوچھے  جا رہے ہیں ، ہمارا حساب توتاریخ نےبھی لیا،عوام کو بھی دے رہےہیں ۔