Friday, May 10, 2024

حکومتی نرخوں پر آٹے کی سپلائی کے باوجود روٹی اور نان کی مہنگے داموں فروخت

حکومتی نرخوں پر آٹے کی سپلائی کے باوجود روٹی اور نان کی مہنگے داموں فروخت
July 10, 2020
لاہور (92 نیوز) آٹا سستا لیکن نان اور روٹی مہنگی ہوگئی، حکومتی نرخوں پر آٹے کی سپلائی کے باوجود سادہ روٹی آٹھ جبکہ نان 15 روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے۔ صدر نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ فائن کی قیمت اوپن مارکیٹ میں کم نہیں ہوئی اس وجہ سے قیمتیں کم نہیں کرسکتے۔ صوبائی دارالحکومت میں آٹا سستا لیکن نان اور روٹی پھر بھی مہنگی! فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومتی نرخ پر آٹے کی سپلائی جاری ہے۔ بیس کلو آٹے کا تھیلے کا پرانا مل ریٹ آٹھ سو سینتیس جبکہ ریٹیل پرائس آٹھ سو ساٹھ روپے ہے۔ مارکیٹ میں آٹا سرکاری قیمتوں پر ملنے کے باوجود نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی۔ تنور مالکان کی جانب سے سو گرام روٹی کی قیمت آٹھ جبکہ ایک سوبیس گرام والا نان پندرہ روپے میں بیچا جا رہا ہے۔ شہری کہتے ہیں حکومتی نرخوں پر آٹے کی سپلائی تو جاری ہے لیکن پرائس کنٹرول کمیٹی روٹی اور نان کی قیمتیں کم نہیں کروا سکی۔ واکس پاپس صدر نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ نان اور روٹی کی قیمت میں کمی نہیں کر سکتے، جب بیس کلو آٹے کی قیمت آٹھ سو پانچ روپے تھی تب روٹی سات روپے کی فروخت کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تھیلا آٹھ سو ساٹھ روپے کا ہونے پر روٹی اور نان سستا نہیں بیچ سکتے۔