Friday, May 10, 2024

حکومتی ناکامی سے بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شہبازشریف

حکومتی ناکامی سے بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شہبازشریف
June 10, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی منصوبہ بندی اورانتظامات میں ناکامی سے بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی بولے گردشی قرضے میں 1500 ارب کا اضافی ہوا، کوئی ایسا پیمانہ ہے جس پر ملک نے ترقی کی ہو۔

مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کہتے ہیں کہنا تھا کہ ہم نے وافر بجلی پیدا کرنے والے کارخانے لگائے، ترسیل اور تقسیم کے نظام کی اصلاح اور ترقی سے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم کی۔

اُنہوں نے کہا، پی ٹی آئی حکومت کی منصوبہ بندی اورانتظامات میں ناکامی سے بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ سلیکٹڈ لیڈر کی نااہلی کا یہ عالم ہے کہ وہ اس کم طلب کو بھی پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہنا تھا موجودہ حکومت نے عوام کو تکلیف کے علاوہ کچھ نہیں دیا، حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن نے پورا ملک تباہ کر دیا، عوام آج بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں، سکولوں میں بچے بے ہوش ہو رہے ہیں، دارالحکومت کا یہ حال ہے باقی ملک میں کیا ہوگا ؟ حکومت نااہل ہے اور وزارت توانائی میں ساتویں وزیر مقرر کئے جاچکے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پچھلا وزیر روتا رہا کہ نواز شریف نے مہنگی فالتو بجلی پیدا کر دی، حقیقت یہ ہے کہ فرنس آئل پر چلنے والے پلانٹس ڈیزل پر چلائے جا رہے ہیں، اس حکومت کے دور میں گردشی قرضے میں 1500 ارب کا اضافی ہوا، کوئی ایسا پیمانہ نہیں جس پر ملک نے ترقی کی ہو۔ وال سٹریٹ جنرل کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے اڈے دے کر آئی ایم ایف سے قرضہ لیا ہے۔