Friday, May 17, 2024

حکومتی نالائقی سے معیشت کا بیڑا غرق ہوا، رانا ثنا اللہ

حکومتی نالائقی سے معیشت کا بیڑا غرق ہوا، رانا ثنا اللہ
May 30, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے معیشت کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے ۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید مجرم نواز شریف سے ملاقات کے لئے آئے رانا ثنا اللہ  کا کہنا تھاکہ حکمرانوں نے پاکستان کو آئی ایم ا یف کے پاس گروی رکھ دیا، رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ کے اوپر سلیکٹ وزیر اعظم نے  آئی ایم ایف کے پاس ملک گروی رکھ دیا ، آج پورا پاکستان  وزیر اعظم کی مذمت کر رہا ہے اور یہ سلسلہ چل نکلا ہے ۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اب اس حکومت کو اپنا بوریا بسترا لپیٹنا ہوگا۔