Wednesday, April 24, 2024

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن میں مذاکرات، کل پھر بیٹھک ہوگی

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن میں مذاکرات، کل پھر بیٹھک ہوگی
November 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوئے، مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر بات چیت کی گئی، کل دوبارہ ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کے استعفے کے مطالبے پر ڈٹ جانے والے مولانا فضل الرحمٰن کو رام کرنے کیلئے حکومتی کمیٹی نے ان کے گھر جا کر مذاکرات کیے مگر ڈیڈلاک برقرار رہا۔ فریقین کے درمیان ملاقات کا ایک اور دور کل 3 بجے ہو گا۔ پرویز خٹک نے کہا امید ہے اچھا نتیجہ نکلے گا، اکرم درانی کہتے ہیں حکومتی کمیٹی نے ہمارے مطالبات سنے، ریڈ زون کے راستوں سے کنٹینرز ہٹانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا۔