Saturday, April 20, 2024

حکومتی مذاکراتی ٹیم کی وزیر اعظم سے ملاقات ، اپوزیشن سے ملاقات پر بریفنگ

حکومتی مذاکراتی ٹیم کی وزیر اعظم سے ملاقات ، اپوزیشن سے ملاقات پر بریفنگ
November 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومتی مذاکراتی ٹیم وزیر اعظم عمران خان سے  ملاقات کر رہی جہاں آزادی مارچ سے متعلق اب تک ہونے والی پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے ۔ گزشتہ روز  اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے حکومتی کمیٹی کو اپنے مطالبات پیش کئے تھے ، مذاکراتی ٹیم وزیر اعظم کو اپوزیشن کے مطالبات سے متعلق  آگاہ کرے گی ،  یہ بھی مشاورت ہو گی کہ اپوزیشن کے مطالبات پر حتمی جواب کیا دیا جائے  ۔ دوسری جانب چودھری پرویز الٰہی کی وزیر اعظم سے ملاقات متوقع ہے جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی عمران خان کو مولانا  سے ملاقات کا احوال بتائیں گے ، وزیر اعظم سے گائیڈ لائنز لینے کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی تین بجے رہبر کمیٹی سے ملاقات کریگی۔