Monday, May 13, 2024

حکومتی فیصلوں میں بڑی سیاسی کمزوریاں ہیں، فواد چودھری

حکومتی فیصلوں میں بڑی سیاسی کمزوریاں ہیں، فواد چودھری
June 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری اپنی حکومت کےخلاف ہی بول پڑے کہا کہ حکومتی فیصلوں میں بڑی سیاسی کمزوریاں ہیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزارتیں غیرمنتخب لوگوں کی وجہ سےتبدیل ہوئیں، شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ہوتا تو باہر نہ جا پاتے۔ فواد چودھری نے کہا کہ  میں کہتا رہا کہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین مت بنائیں ، مگر انہیں بنا دیا گیا۔