Friday, May 3, 2024

حکومتی عدم توجہی کے باعث پیتل کو مختلف اشکال میں ڈھالنے کا فن معدوم

حکومتی عدم توجہی کے باعث پیتل کو مختلف اشکال میں ڈھالنے کا فن معدوم
December 27, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی کی پیتل گلی میں ماہر کاریگروں کا فن ورطہ حیرت میں گم کر دیتا ہے لیکن حکومتی عدم توجہی کے باعث پیتل کو مختلف اشکال میں ڈھالنے کا یہ فن بھی معدوم ہوتا جا رہا ہے۔ نسل درنسل کام کرنے والے کاریگر بھی خوش دکھائی نہیں دیتے۔
پیتل کو اشکال میں ڈھالنا اور مختلف مراحل سے گزار کر پالش کے بعد کندکاری کرنا، تب جا کر پیتل کا ایک نادر نمونہ تیار ہوتا ہے۔
دستکاری کے خوبصورت فن پارے دنیا بھر پاکستان کے خاموش سفیر ہیں۔
ہنرمند دستکار ایسے شاہ کار تخلیق کرتے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جائے۔
ان ہنرمند لوگوں میں ذاکر حسین بھی شامل ہے جو پنتالیس برس سے کراچی کی پیتل گلی کو آباد کئے ہوئے ہیں۔
پیتل سازی کے پیشے سے وابستہ ہنر مند حکومتی عدم دلچسپی اور بدامنی کو صنعت کی تباہ حالی کا ذمے دار سمجھتے ہیں۔
پیتل کا کام کرنے والے یہ کارخانے اور دکانیں سینٹری کے مراکز اور گودام میں تبدیل ہو کر محض گنتی کے ہی رہ گئے ہیں جبکہ بیروز گاری سے بچنے کیلئے کئی ہنرمند اس پیشے کو خیر باد کہہ گئے ہیں۔