Friday, April 19, 2024

حکومتی عدم توجہی، اسکواش پلیئر عبدالجبارنجی ہوٹل کا سکیورٹی گارڈ بن گیا

حکومتی عدم توجہی، اسکواش پلیئر عبدالجبارنجی ہوٹل کا سکیورٹی گارڈ بن گیا
November 29, 2019
کوئٹہ (92 نیوز) کو ئٹہ میں حکومتی توجہ سے محروم اسکواش کا نوجوان کھلاڑی عبدالجبار دلبراشتہ ہو کر ایک نجی ہوٹل میں سکیورٹی گارڈ کی نوکری کرنے لگا۔ اسی ہوٹل میں کوئٹہ میں جاری بلوچستان انٹر نیشنل اسکواش لیگ کے قومی اور بین الااقومی کھلاڑیوں کا قیام ہے۔ جنہیں روزانہ عبدالجبار حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتا ہے۔ اسکواش کا نوجوان کھلاڑی عبدالجبار کو ئٹہ کے نجی ہو ٹل میں سکیورٹی گارڈ کی نوکری کر رہا ہے۔ یہ روزانہ کو ئٹہ میں جاری بلو چستان انٹر نیشنل اسکوائش لیگ کے قومی اور بین الااقومی کھلاڑیوں کو اپنے سامنے سے حسرت بھری نگاہوں سے گزرتا دیکھتا ہے۔ تین سال قبل انڈر 17 اور انڈر 19 میں کے مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے کھلاڑی نے اس کھیل سے وابسطہ افراد کے رویوں اور سہولیات کے فقدان کے باعث دل برداشتہ ہو کر یہ کھیل ترک کر دیا۔ ریکٹس کے بیگ پر جمی یہ گرد اس نوجوان کھلاڑی کے ارمانوںکو دفناتی جار ہی ہے۔ عبدالجبار کہتا ہے کہ اگردوسرے صوبوں کی طرح اسے بھی مزید کھیلنے کے مو قع فرا ہم کئے جاتے تو وہ آج بلوچستان کا نام روشن کر رہا ہوتا۔ اسکواش کے نوجوان کھلاڑی نے وزیراعلیٰ بلو چستان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کھیل اور اس سے وابسطہ کھلاڑیوں کو سہو لیات فراہم کریں تاکہ پھر کسی اور عبدالجبار کے خواب بکھرنے سے بچ سکیں۔