Tuesday, April 23, 2024

حکومتی ذرائع کا آئندہ دو سے تین روز میں 40 سے 50 مسنگ پرسنز ریلیز ہونے کا دعویٰ

حکومتی ذرائع کا آئندہ دو سے تین روز میں 40 سے 50 مسنگ پرسنز ریلیز ہونے کا دعویٰ
June 28, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت اور بی این پی کے مذاکرات میں مسنگ پرسنز سے متعلق بڑی پیش رفت ہو گئی۔ حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آئندہ دو سے تین روز میں 40 سے 50 مسنگ پرسنز ریلیز ہو رہے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مسنگ پرسنز معاملے پر پیش رفت سے اختر مینگل کو آگاہ کر دیا گیا۔ اس پر اختر مینگل کا کہنا ہے کہ مسنگ پرسنز کے معاملے پر حکومت اپنے وعدے پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ حکومت نے پہلے مرحلے میں 40 مسنگ پرسنز کا سراغ لگائے جانے کی خوشخبری دی ہے۔ انہوں نے کہا ہماری وجہ سے 40 خاندان کو بھی خوشی مل گئی تو بڑی کامیابی ہو گی۔ اختر مینگل بولے مرحلہ وار مزید مسنگ پرسنز کی بازیابی کا عمل بھی شروع ہو گا۔