Tuesday, May 21, 2024

حکومتی دعوے اور الٹی میٹم بے اثر ، آٹے کی قیمتیں قابو سے باہر

حکومتی دعوے اور الٹی میٹم بے اثر ، آٹے کی قیمتیں قابو سے باہر
January 20, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومتی دعوے اور الٹی میٹم بےاثر ثابت ہوئے ، آٹے کی قیمتیں قابو سے باہر ہیں ، لاہور میں چکی کا آٹا 70 روپے ،ملتان میں  64 روپے فی کلو بکنے لگا، چکی مالکان کا کہنا ہے حکومت نے قیمت کم کرنے کیلئے زبردستی کی تو چکیاں بند کردینگے ، آٹے کی صورتحال پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا، سیکرٹری خوراک آٹے کے نرخوں اور سپلائی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ چکی کے آٹے نے شہریوں کی جیبوں کو گھن لگا دیا ، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں مہنگے آٹے نے دو وقت کی روٹی بھی مشکل بنا دی۔ حکومتی دعوے اور الٹی میٹم بے اثر  ثابت ہوئے ، آٹے اور گندم کی قیمتوں کو کم کرنے کے حوالے سے حکومت مکمل ناکام ہو چکی، چکی مالکان ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شہر میں آٹے کا بحران نہیں، مسئلہ گندم کی قیمتوں کا ہے،ہم  60 روپے فی کلو کے حساب سے آٹا نہیں بیچ سکتے، سستی اور معیاری گندم کی فراہمی پر ہی قیمتیں کم کی جائیں گی ۔ جنوبی پنجاب میں بھی آٹے کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے، ملتان میں انتظامیہ کی جانب سے  چھاپے اور جرمانوں کا بھی کوئی فائدہ نہ ہوا شہری مہنگے داموں چکی آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ ادھر بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں بھی آٹے کی قیمت بڑھنے سے شہری پریشان ہیں ، کوئٹہ میں دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے کو ہوا میں اڑا دیا، آٹے کا بیس کلوگرام  کا تھیلا بیس روپے اضافے کے بعد گیارہ سو روپے کا ہو گیا۔ عام مارکیٹ میں سرخ آٹے کا 20 کلو تھیلہ14 سو روپے میں مل رہا ہے جبکہ چکی کا آٹا 70 روپے فی کلو، فائن آٹا 65 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر آٹے اور گندم کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ [caption id="attachment_262839" align="alignnone" width="500"]حکومتی دعوے الٹی میٹم آٹے کی قیمتیں ق‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز لاہور ‏ چکی کا آٹا ‏ ملتان ‏ حکومتی دعوے اور الٹی میٹم بے اثر ، آٹے کی قیمتیں قابو سے باہر‏[/caption] ادھر پشاور میں  نان بائیوں نے بھی روٹی کی قیمت میں اضافے کیلئے ہڑتال کردی۔ شہر بھرتندور بند ہونے سے شہریوں کو روٹی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔