Friday, May 10, 2024

حکومتی درخواست پر الیکشن کمیشن کا 8 لاکھ ووٹنگ مشینوں کا مطالبہ

حکومتی درخواست پر الیکشن کمیشن کا 8 لاکھ ووٹنگ مشینوں کا مطالبہ
May 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومتی درخواست پر الیکشن کمیشن نے 8 لاکھ ووٹنگ مشینوں کا مطالبہ کر دیا۔

درآمدی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر 300 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مقامی ووٹنگ مشین کی قیمت 50 فیصد کم ، 160 ارب روپے کی بچت ہو سکے گی۔

 ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی بھاری لاگت پر پریشان ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مشیر پارلیمانی امور کو دو اہم امور پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینےکی ہدایت کر دی۔ الیکٹرانک ووٹنگ میشن کے ڈیزائن اور سیکورٹی سے متعلق کنسلٹنٹ نے کام شروع کر دیا۔

قانونی اور تکنیکی امور طے پانے کے بعد کنسلٹنٹ رپورٹ کی روشنی میں مشینں خریدی جائیں گی۔