Thursday, April 25, 2024

حکومتی تاخیر کی وجہ سے ائیر ایمبولنس کی آمد تاخیر کا شکار ہے ، مریم اورنگزیب

حکومتی تاخیر کی وجہ سے ائیر ایمبولنس کی آمد تاخیر کا شکار ہے ، مریم اورنگزیب
November 13, 2019

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی  ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی تاخیر کی وجہ سے ائیر ایمبولینس کی آمد تاخیر کا شکار ہو رہی ہے ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ائیر ایمبولینس نے آج آنا تھا ، نواز شریف کی صحت کے حوالے سے قانون  تقاضے پہلے ہی پورے ہو چکے ہیں ، حکومت نواز شریف کی صحت کو لاحق خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کے فوری علاج میں رکاوٹ نہ بنے ۔

گزشتہ روز وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے نواز شریف کو  بیرون ملک  مشروط رانگی کی اجازت دی گئی تھی ۔ ذیلی کمیٹی کی جانب سے شورٹی بانڈز دینے کےبعد نواز شریف سے  بیرون ملک  سفر کی پابندیاں اٹھانے کا کہا گیا تھا۔

نواز شریف کی بیرون ملک روانگی گارنٹی بانڈ پر لٹکی ہوئی ہے ،ن لیگ نے  شورٹی بانڈ کی شرط ماننے سے صاف انکار کر دیا اور حکومت کو آگاہ بھی کر دیا  ۔

ادھر  کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی بیٹھک پر بھی تنازع کھڑا ہوگیا ، سیکرٹری صحت پنجاب اور سربراہ میڈیکل بورڈ اجلاس کیلئے پہنچے تو کوئی حکومتی وزیر نہ ملا۔

 ن لیگ کے نمائندے عطا تارڑ کہتے ہیں آج اجلاس نہیں تھا صرف تجاویز طلب کی گئی تھیں۔