Friday, April 26, 2024

خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتیں بڑھنے لگیں

خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتیں بڑھنے لگیں
October 11, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا میں حکومتی اقدامات کے باوجود آٹے کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں، چند ماہ قبل 12 سو روپے میں ملنے والا 20 کلو آٹے کا تھیلا اب ساڑھے 14 سو روپے میں ملنے لگا ہے۔ مہنگائی کے مارے لوگوں میں اب احتجاج کی بھی سکت نہیں رہی۔ آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا تو عوام کی چیخیں نکل گئیں، 20 کلوگرام کا فائن آٹے کا تھیلا ساڑھے 14 سو روپے میں اور سرخ آٹے کا تھیلا ساڑھے 13 سو روپے میں بکنے لگا۔ عوام کے مطابق قیمتیں یہاں رکی نہیں بلکہ مسلسل بڑھتی چلی جا رہی ہے اور حکومت اس نیچے لانے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش کے بقول حکومت نے پاسکو سے جو 5 لاکھ ٹن  خریدنے کا فیصلہ کیا تھا اس میں 2 لاکھ ٹن گندم صوبے کو مل چکی ہے، اب پشاور سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی روزانہ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ آٹے کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں گے تاکہ کسی قسم کا بحران نہ آنے پائے۔ حکومت کی جانب سے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر سابق وزیر خوراک قلندھر لودھی کا قلمدان پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے، حکومت کے بقول جولائی سے ملوں کو سبسڈائزڈ قیمتوں پر گندم فراہم کر کے کوٹہ دینے سے قیمتیں نیچے آ جائیں گی، عوام کو ان کے ثمرات کب ملیں گے، یہ کوئی نہیں جانتا۔