Tuesday, April 23, 2024

حکومتی ادارے پنجاب میں ڈینگی پر قابو کرنے میں ناکام‘ مزید 100 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی

حکومتی ادارے پنجاب میں ڈینگی پر قابو کرنے میں ناکام‘ مزید 100 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی
October 22, 2015
راولپنڈی (92نیوز) راولپنڈی کے درجن بھر ادارے ڈینگی کو قابو کرنے میں ناکام ہو گئے۔ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کا رش بڑھ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 100 سے زائد نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈینگی کے مریضوں کے تعداد بڑھنے کے باعث راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں بیڈز کم پڑ گئے۔ انتظامیہ نے کام چلانے کے لیے بالکونیوں اور برآمدوں میں نئے ڈینگی وارڈ بنانا شروع کردئیے۔ کئی ہسپتالوں میں بیڈز کی جگہ چارپائیاں لگا دی گئیں۔ ہسپتالوں میں قائم ڈینگی انفارمیشن، بلڈ سکریننگ، فیور مانیٹرنگ کاونٹر پر مریضوں کا اتنا رش ہے کہ ہر کسی کو اپنی باری کے لیے گھنٹوں انتظارکرنا پڑتا ہے۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ حکمران انہیں ڈینگی کے حوالے کرکے خود غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔ ڈینگی مانیٹرنک سیل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ایک ہزار سے زائد مریضوں نے ہسپتالوں کا رخ کیا جن میں سے ایک سو 29 میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔