Friday, March 29, 2024

حکومتی اداروں کے درمیان بھی طاقت کی لڑائی جاری ہے، شہزاد اکبر کا انکشاف

حکومتی اداروں کے درمیان بھی طاقت کی لڑائی جاری ہے، شہزاد اکبر کا انکشاف
December 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے انکشاف کیا کہ حکومتی اداروں کے درمیان بھی طاقت کی لڑائی جاری ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں سیمنار سے خطاب میں کہا پاکستان میں قانون سازی ہوتی ہے، عمل نہیں ہوتا۔ نئے قوانین بنانے سے زیادہ ضرورت موجودہ قوانین پر عمل کرنے کی ہے۔ ایک قانون بنانے میں پورا سال لگتا ہے جو حکومت آتی ہے قانون سازی کرنے لگتی ہے۔ شہزاد اکبر بولے ادارے ایک دوسرے کیساتھ معلومات تک رسائی میں تعاون نہیں کرتے۔ انہوں نے معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق قرار دے دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹیزن پورٹل کے ذریعے عام شہری کو وزیراعظم آفس تک رسائی حاصل ہے۔ کوئی افسر شہریوں کے مسائل حل نہیں کرتا تو یہ اس کیلئے پریشان کن ہے کیونکہ اس سے ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ خراب ہوتی ہے۔