Saturday, April 20, 2024

حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے اعلان کے بعد آصف علی زرداری اور سردار اختر مینگل میں رابطہ

حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے اعلان کے بعد آصف علی زرداری اور سردار اختر مینگل میں رابطہ
June 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے اعلان کے بعد آصف علی زرداری اور سردار اختر مینگل میں رابطہ ہوا جس میں کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے حملوں پر بات چیت کی گئی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفاقی حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد سیاسی رابطوں میں تیزی آ گئی ۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور سربراہ بی این پی اختر مینگل میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اختر مینگل نے کہا حکمرانوں کی غفلت سے صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے۔ ملک کو آپ جیسے سیاست دان کی ضرورت ہے۔ آصف علی زرداری بولے سلیکٹڈ اور امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے ملک کو مسائل کی آماجگاہ بنادیا۔ ہم مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔