Friday, May 17, 2024

حکومتوں کی کوئی انا نہیں ہوتی، خون خرابے کے ذمہ دار نہ بنیں، پرویزا لہٰی

حکومتوں کی کوئی انا نہیں ہوتی، خون خرابے کے ذمہ دار نہ بنیں، پرویزا لہٰی
October 29, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزا لہٰی کہتے ہیں حکومتوں کی کوئی انا نہیں ہوتی، خون خرابے کے ذمہ دار نہ بنیں۔

چودھری پرویزا لہٰی نے بیان میں کہا حکمران انا ختم کر کے مذاکرات سے مسئلہ حل کریں، پولیس کے شہید اور بے گناہ مارے جانے والے لوگ کیا کسی سے کم مسلمان ہیں، ان کی بیواؤں اور بچوں سے پوچھیں وہ کس حال میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نقصان صرف اپنے ملک کا ہو رہا ہے، مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا۔ حکمران کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کہ امن بحال ہو، سارا مسئلہ ان کے ذمے لگ رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بات چیت کا دروازے بند نہیں ہونا چاہئیں، مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا۔ دونوں طرف سے مسلمان مر رہے ہوں تو نقصان کس کا ہورہا ہے۔ مزید کہا کہ دشمن ملک سے مذاکرات ہوسکتے ہیں تو اپنے ملک کے عوام سے کیوں نہیں۔