Friday, May 17, 2024

حکومت گرانے کیلئے بننے والا اتحاد اپنے مفادات اور بیانیے کی بھینٹ چڑھ گیا،شبلی فراز

حکومت گرانے کیلئے بننے والا اتحاد اپنے مفادات اور بیانیے کی بھینٹ چڑھ گیا،شبلی فراز
December 31, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) دو ہزار بیس میں اپوزیشن کو غیر جمہوری ہتھکنڈوں نے ناک آوٹ کردیا ۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے حکومت گرانے کیلئے بننے والا اتحاد اپنے مفادات اور بیانیے کی بھینٹ چڑھ گیا۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اخلاقی جرات ہوتی تو پیپلزپارٹی کےفیصلےکےبعد پی ڈی ایم تحلیل کردی جاتی، استعفوں کی ڈیڈ لائن کچھ گھنٹے بعد ختم ہوجائے گی، ن لیگ کے جن دو ارکان نے استعفی دیے تصدیق کیلئے طلبی کے ساتھ ہی مکر گئے۔