Thursday, April 25, 2024

حکومت کے ہیلتھ ریفارمز سےمتعلق100روزہ پلان کے نکات سامنے آنے لگے

حکومت کے ہیلتھ ریفارمز سےمتعلق100روزہ پلان کے نکات سامنے آنے لگے
October 3, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز )حکومت  کے ہیلتھ ریفارمز کے حوالے سے 100 روزہ پلان کے نکات سامنے آنے لگے ہیں،ہیلتھ کارڈز کادائرہ 17 اضلاع سے بڑھا کر36 اضلاع تک وسیع کرنے اورعلاج کے اخراجات کی حد تین سے بڑھا کر ساڑھے پانچ لاکھ روپے کرنے کافیصلہ کرلیاگیا ۔ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کوہیلتھ کارڈزجاری کئے جائیں گے ، ہیلتھ انشورنس کی رقم 50 ہزار سے تین لاکھ تک تھی جسے بڑھاکرڈھائی سے ساڑھے پانچ لاکھ روپےکیا جائے گا۔ اب ہیلتھ کارڈ پر اسپتالوں کے آؤٹ ڈورمیں بھی علاج کی سہولت ہوگی ، سابق حکومت 17 اضلاع کے33 لاکھ 34 ہزارغریب افراد کوہیلتھ انشورنس کی سہولت دے رہی تھی  ، نئی حکومت  نے ہیلتھ کارڈ کے اجراکے لئےنادرا کی معاونت سے حق دارافراد کاڈیٹامرتب کرنا شروع کردیاہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا محکمہ صحت موجودہ معاشی بحران کے باوجود اس مہنگے ترین پلان پر عمل درآمد کروانے کے قابل ہو سکے گا یا سو روز بعد یہ پلان کاغذوں میں کہیں گم ہو کر رہ جائے گا۔