Saturday, April 27, 2024

حکومت کے پہلے سو دن پارٹی کے نظریے کا تعین کرتے ہیں،عمران خان

حکومت کے پہلے سو دن پارٹی کے نظریے کا تعین کرتے ہیں،عمران خان
May 20, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حکومت کے پہلے 100 دن پارٹی کے نظریے کا تعین کرتے ہیں ، 100 دن پلان کا مقصد پالیسیوں کو تبدیل کرنا ہے ۔ہمارے پاس اب حکومت چلانے کا پانچ سال کا تجربہ ہے جس سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 100 دن کا پلا دیتے ہوئے  کہا کہ ہمارا نظریہ وہی ہے جو پاکستان  بنانے والوں کا تھا ، اربوں روپے چوری کر کے کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ،  مجھے کیوں نکالا کہنے کا مقصد خود کو قانون سے بالاتر سمجھنا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو ایک وفاقی سوچ کی حامل ہے ہم فاٹا کو کے پی کے میں ضم کریں گے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت نے صنعت پر بےحد ٹیکس عائد کر دیئے ہیں کروڑوں روپے کے کتے خریدے جاتے ہیں پورے خطے میں سب سے مہنگی گیس اور بجلی تاجر اور صنعت کار کو دی جائے تو کیسے کاروبار ہو گا۔ جہانگیر ترین نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پانی کو بچانے کے لیے ڈیم بنائے جائیں، 2005 میں بھاشا ڈیم کا فیصلہ ہوا اور 12 سال بعد بھی زمین خریدی جارہی ہے۔ وزیر اعلی پرویز خٹک نے تقریب سے خطاب میں بتایا کہ ہم نے جو کام کئے وہ لوگوں کو نظر آرہا ہے ہم نے بہت کامیابی حاصل کی، فیصلہ 2018 میں ہو گا۔