Saturday, April 20, 2024

حکومت کے قرضے پہلی بار 33 ہزار ارب سے تجاوز کر گئے ، اسٹیٹ بینک

حکومت کے قرضے پہلی بار 33 ہزار ارب سے تجاوز کر گئے ، اسٹیٹ بینک
November 8, 2019
 کراچی (92 نیوز) حکومت کے قرضوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی قرضے پہلی بار 33 ہزار ارب روپے کی سطح سے بھی تجاوز کر گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2019 تک ملکی قرضے 33 ہزار، 247 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں قرضے 25 ہزار ارب روپے کی سطح پر موجود تھے۔ ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے ابتک حکومت پر واجب الاادا قرضے 9 ہزار ارب روپے تک بڑھ چکے ہیں۔ معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ ملکی اداروں کا بڑھتا ہوا خسارا اور روپے کی قدر میں عدم استحکام ملکی قرضے بڑھنے کا سب سے اہم وجہ ہے ۔ حکومت نقصان میں چلنے والے اداروں کی بہتری اور ڈالر کو لگام ڈالنے کے لئے اقدامات کرے تو ملک کے بڑھتے ہوئے قرضوں کو قابو میں کیا جاسکتا ہے۔ بصورت دیگر حکومت کو سخت معاشی چیلینجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔